جمعہ، 24 جولائی، 2015

کون اماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا؟؟؟


کون اماں عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا؟؟؟
مولانا ساجد خان نقشبندی

ہاں ہاں وہ اماں عائشہ جن کے گھر کو رب نے زمین ہی پر جنت کا ٹکڑا بنادیا ما بین بیتی و منبری روضۃ من ریاض الجنۃ ۔۔۔کون امام عائشہ ؟ ہاں ہاں !!!وہ اماں عائشہ جن کے گھر کو رب نے اپنے محبوب ﷺ کی آخری آرام گاہ کیلئے منتخب کرلیا ۔۔۔کون اماں عائشہ ؟ہاں ہاں وہ اماں عائشہ ۔۔۔جس کے گھر پر روزانہ ستر ہزار فرشتہ درود و سلام پڑھنے کیلئے نازل ہوتے ہیں ۔کون اماں عائشہ ؟ ہاں ہاں وہ اماں عائشہ ۔۔۔جس کے گھر کے صحن میں ایک طرف افضل الناس بعد الانبیاء صدیق اکبراور دوسری طرف مراد رسول عمر فاروق آسودہ خاک ہیں ۔کون اماں عائشہ ؟ ہاں ہاں وہ اماں عائشہ ۔۔۔جن کے مقدس گھر میں مدفون ہونے کیلئے دروازے کے باہر عمر فاروق کی میت بھی اور امام حسن کی میت بھی اجازت طلب کرتی ہے ۔کون اماں عائشہ ؟ہاں ہاں وہ اماں عائشہ۔۔۔ جس کے گھر سے قیامت کے روز نبیوں کا سرتاج ﷺ اور آیت من آیات اللہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام رونق افروز ہوں گے ۔کون اماں عائشہ ؟ ہاں ہاں وہ اماں عائشہ ۔۔۔جس کے گھر میں اللہ کے محبوب نے آخری سانس لی ۔کون اماں عائشہ ؟ ہاں ہاں وہ اماں عائشہ ۔۔۔جس کے گھر کو نبی کریم ﷺ کے جسم مطہر سے مس ہونے والے آخری پانی جذب کرنے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ کون اماں عائشہ ؟ ہاں ہاں وہ اماں عائشہ۔۔۔ جس کے گھر کے درود دیوار جبریل اور وحی الٰہی کے نزول کے شاہد و ناظر ہیں ۔۔۔کون اماں عائشہ ؟ ہاں ہاں وہ اماں عائشہ ۔۔۔جس کے گھر کے صحن کی وہ مٹی جو نبی اکرم ﷺ کے جسم مبارک کو چھورہی ہے عرش سے بھی افضل و اکرم ہے ۔
یارو !!! مکان کی عزت مکین سے ہوتی ہے!!!او جس ہستی کے گھر کا یہ مقام و رتبہ ہو وہ ذات مقدسہ خود عزت ،رفعت،عظمت ،بلندی ،پاکیزگی ،کے کس مقام و مرتبہ پر فائز ہوگی اس کا فیصلہ خود کرلو !!! مگر ہائے اس ذات مقدسہ کے بارے میں ایک ظالم کہتا ہے کہ جب بارہواں امام آئے گا تو اسے زندہ کرکے اس کے کرتوتوں کے سبب اس پر حد جاری کرے گا ۔معاذ اللہ ( حیات القلوب ،ج 2،ص901 از باقر مجلسی ) اور دوسرا بے ایمان کہتا ہے کہ مسلمانوں کی ماں عائشہ ٹیڈی اور ایسا تنگ و چست لباس پہنتی کہ ان کے ابھرے ہوئے سینے دیکھ کر عاشقوں کا دل پھٹ جاتا ( حدائق بخشش ،ج3،ص37 از احمد رضاخان بریلوی ) ایسے بے ایمانوں کے خلاف میں آواز اٹھاؤ ں !!!میں درد کے مارے چیخوں !!! میں صدائے احتجاج بلند کروں !!! تو مجھے کہتا ہے کہ چپ ہوجا!!!فرقہ واریت نہ پھیلا !!! نہ نہ خداکی قسم ماں کو سر عام گالیاں دی جائے اس پر فخر کیا جائے !!! اس بے حیائی پر بے غیرت بیٹا تو چپ رہ سکتا ہے غیرت مند بیٹا نہیں !!! جا تجھے بے غیرتی مبارک !!! مجھے غیرت مبارک

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

نوٹ: اس بلاگ کا صرف ممبر ہی تبصرہ شائع کرسکتا ہے۔